اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کو وضاحتی نوٹس

پشاور(اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کو وضاحت کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہری پور ضمنی انتخاب کے حوالے سے شفیع اللہ جان کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور گمراہ کن ہیں۔ شفیع اللہ جان 7 دن میں اپنا موقف بیان کریں۔

اس حوالے سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ تصدیق شدہ شواہد پیش کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق شفیع اللہ جان نے الزام لگایا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوا، فارم 45 اپ لوڈ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لیا لیکن کوئی ثبوت نہیں ملا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے، تصدیق شدہ شواہد کے بغیر ایسے بیانات غیر ضروری کنفیوژن پیدا کرتے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔ اگر ثبوت پیش نہیں کیے گئے تو یہ نتیجہ اخذ کیا جائے گا کہ الزامات بغیر کسی بنیادی حقائق کے تھے۔ ایسی صورت میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر،ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

متعلقہ خبریں