اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے نئے سال کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور مقامی معاشی استحکام کے باعث صارفین کو یہ ریلیف دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 15 دسمبر کو بھی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، تاہم اس وقت پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوامی سطح پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ڈیرہ مراد جمالی سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنی جا نیں گئیں















