اہم خبریں

میچ سے قبل انتہائی افسوسناک واقعہ

ڈھاکہ (اے بی این نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی پی ایل فرنچائز ڈھاکہ کیپٹلز کے اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ محبوب علی گراؤنڈ پر انتقال کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق 59 سالہ محبوب علی ذکی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کرتے ہوئے اچانک گر گئے۔ انہیں فوری طبی امداد ملنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

1966 میں پیدا ہونے والے محبوب علی ذکی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے خصوصی بولنگ کوچ تھے۔

وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے گیم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پیس بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

محبوب علی ذکی نے کئی مشہور کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

دریں اثنا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے محبوب علی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بینظیر بھٹو کی برسی، اعلیٰ حکومتی وفد شرکت کیلئے سکھر پہنچ گیا

متعلقہ خبریں