راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے عمرانخان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہا کہ مذاکرات کی دعوت کے پس منظر میں امید تھی کہ آج ملاقات کا موقع مل جائے گا لیکن آج ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
سابق صوبائی وزیر کے پی کامران خان بنگش نے کہا کہ مذاکرات کا مینڈیٹ صرف محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، جن لوگوں کے نام ملاقات کے لیے دیے گئے وہ سب آج اڈیالہ جیل آئے، بانی اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
کامران خان بنگش نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی کا فیصلہ بانی کریں گے۔
رکن صوبائی اسمبلی فیصل خان نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی تقسیم نہیں، جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم پر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ملکی معیشت متاثر، سیاسی استحکام ناگزیر، اسد قیصر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی















