کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان میں آٹے کے بحران کے باعث 10 روز میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
کوئٹہ میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2500 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، فلور ملوں سے آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے گندم کی ترسیل پر پابندی ہے، محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ نہیں ہے۔
فلور مل مالکان کے مطابق گندم کی ترسیل پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:علیمہ خان سے معافی مانگ لی















