اہم خبریں

لکی مروت،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

لکی مروت (اے بی این نیوز) ونڈا امیر کے قریب فتنہ الخوارج کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر برکت اللہ عرف برکتی مارا گیا۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کمانڈر برکت عرف برکتی عرف ابو ذر کے مختلف القاب بھی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمانڈر برکت مختلف گروہوں کا سرغنہ اور معاون تھا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

فتنہ الخوارج دہشت گرد کے خلاف آپریشن میں پولیس کے شانہ بشانہ عوامی امن کمیٹیوں کے رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد کے زیر استعمال اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد کے دیگر ساتھی علاقے کے دشوار گزار علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کے لیے ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی تیار

متعلقہ خبریں