اہم خبریں

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان بڑی پیش رفت،قومی کمیٹی سرگرم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کئی سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ فواد چوہدری جلد سینئر حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے جب کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست بھی کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل ملکی سیاست میں مفاہمت یا مذاکرات کی بات ناقابل قبول تھی۔ حکومت، پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مذاکرات پر متفق ہیں۔

فواد چوہدری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امید ہے کہ جلد ایجنڈے پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ حکومت کوٹ لکھپت کے قیدیوں کی رہائی پر آمادہ ہو گی تاکہ مذاکرات اچھے ماحول میں ہو سکیں۔ فریقین کے درمیان مذاکرات سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔
مزید پڑھیں‌:چینی کی نئی قیمت ،کیا عوام کو ریلیف ملے گا یا مزید بوجھ؟

متعلقہ خبریں