لاہور( اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کل لاہور پہنچیں گے، کوٹ لکھپت جیل میں ان کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے 26 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، امکان ہے کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی دورے کے پہلے روز پنجاب اسمبلی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
وزیراعلیٰ دورے کے دوسرے روز لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے، سہیل آفریدی کے زمان پارک، لبرٹی چوک، لبرٹی مارکیٹ اور جی پی چوک کا بھی دورہ کرنے کا امکان ہے۔
سہیل آفریدی کی پرویز الٰہی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور حماد اظہر کے گھر بھی جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی 28 دسمبر کو خیبرپختونخوا واپسی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:نائیجیریا میں افسوسناک واقعہ، 5 نمازی شہید، 35 زخمی















