اہم خبریں

انگلینڈ کی ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر ایشز سیریز سے باہر

لندن (اے بی این نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر بائیں بازو میں تناؤ کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ایشز ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے جس سے انگلینڈ کے مایوس کن دورے میں مزید رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق جوفرا آرچر کی جگہ فاسٹ بولر گس اٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بیٹنگ آل راؤنڈر جیکب بیتھل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اولی پوپ کی جگہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔


اولی پوپ خراب فارم کے باعث چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس سیریز میں اولی پوپ کی بہترین اننگز پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز کی تھی تاہم اوپنر بین ڈکٹ کم رنز بنانے کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ بین ڈکٹ نے 6 اننگز میں 97 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 29 تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر روب کی نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان وقفے کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:افغانستان سےفتنہ الخوارج کا سرحد پار تاجکستان پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

متعلقہ خبریں