تاجکستان (اے بی این نیوز) افغانستان سے دہشت گردوں نے سرحد پار سے تاجکستان پر حملہ کر دیا، مسلح تصادم میں 2 تاجک سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے۔
تاجک حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم اور نائٹ ویژن ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔
تاجک حکام کے مطابق افغان طالبان نے بین الاقوامی ذمہ داریوں اور تاجکستان کے ساتھ ریاستی سرحد پر سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
تاجک حکام کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں اور اسمگلروں کے حملوں کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔
تاجک حکام کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں افغانستان سے سرحد پار سے یہ تیسرا حملہ ہے۔
مزید پڑھیں:قومی ایئر لائن کا اہم اعلان















