اہم خبریں

پی آئی اے کی نجکاری عارف حبیب نے بولی جیت لی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے۔پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی دے کر قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی پیشکش کے ساتھ بولی میں سب سے آگے رہ کر ملک میں مقامی سرمایہ کاری کی مضبوط مثال قائم کی ہے۔

دوسرے نمبر پر لکی سیمنٹ کنسورشیم رہا، جس نے 134 ارب روپے کی بولی دی۔ حکام کے مطابق اب عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کے اہم شیئر ہولڈر کے طور پر ایئرلائن کی مالی اور انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نجکاری کے بعد نہ صرف پی آئی اے کے نقصانات کم ہوں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ایوی ایشن سیکٹر میں بہتری اور اقتصادی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

:

مزید پڑھیں :عام انتخابات کا اعلان

متعلقہ خبریں