خضدار(اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 21 دسمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال















