اہم خبریں

قومی ایئرلائن کے مسافر خوفزدہ، طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور

جدہ (‌اے بی این نیوز)قومی ایئر لائن کے طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

اس حوالے سے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ جدہ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد کیبن پریشر کم ہونے پر آکسیجن ماسک کھل گئے۔

دورانِ پرواز کیبن پریشر کم ہونے پر پرواز کو دمام اتار لیا گیا، قومی ایئر لائن کی پرواز میں 147 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لانے کے لیے دوسرا جہاز دمام بھیجا گیا، جس کے ذریعے پی کے 860 کے مسافر آج لاہور پہنچا دیے گئے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کوبڑا دھچکا، توشہ خانہ ٹو کیس کا تفصیلی فیصلہ آ گیا

متعلقہ خبریں