اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کی بات سننے کو بھی تیار ہیں، بیرسٹر گوہرعلی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اس وقت عمر ایوب کی عدم موجودگی محسوس کی جا رہی ہے، 26ویں ترمیم سے پہلے بھی عدلیہ سے خوش نہیں تھے، آج بھی نہیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت مقبول لیڈر صرف پی ٹی آئی کے بانی ہیں، ہم سے سیٹیں چھین لی گئیں، ہری پور کی سیٹ بھی چھین لی گئی، عوام اب بھی تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، لوگ حکومت کے لیے نہیں آئیں گے، اپوزیشن کو بلایا جائے گا تو ضرور آئیں گے، عمر ایوب کو 50 سال، شبلی فراز کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہو یا نہ ہو، محمود اچکزئی اور ناصر عباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کو مذاکرات یا احتجاج کرنا ہوگا۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اس وقت 175 سیاسی جماعتیں ہیں، پارلیمنٹ میں 14 جماعتیں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ہم مولانا فضل الرحمان کی بات سننے کو بھی تیار ہیں۔
مزید پڑھیں‌:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی

متعلقہ خبریں