اہم خبریں

وزیراعظم کی ملکی برآمدات بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کو ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے برآمد کنندگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملکی برآمدات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وفاقی وزراء مختلف صنعتی اور تجارتی شہروں میں ایکسپورٹرز کا ذاتی دورہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کے لیے کروڑوں ڈالر کی مالی معاونت منظور

متعلقہ خبریں