لاہور(اے بی این نیوز)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن حکومت پنجاب نے ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں ہفتے کی چھٹی بند کردی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ماتحت اداروں کو ہدایت کردی۔
10اداروں کے سربراہان کو ہدایت کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے تمام ڈی پی آئیز ،چلڈرن لائبریری کمپلکس ، پیما اور پیکٹا کو ہدایت جاری کی گئیں ۔
پیکٹا اور پیما کے ادارے سیکرٹری سکول کو ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔
نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ماتحت اداروں کو آگاہ کردیا ۔
مزید پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آ گیا















