اہم خبریں

9 مئی کیس فیصلہ، پی ٹی آئی رہنمائوں‌کو سزا ئیں‌سنا دی گئی

لاہور (اے بی این نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین، محمود راشد، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو کوٹ لکھپت جیل کے جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود رشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی جب کہ جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، استغاثہ کی جانب سے 56 گواہ عدالت میں پیش کیے گئے، کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ اے ٹی سی جج منظر علی گل نے سنایا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران چار ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا اور تھانہ ریس کورس نے مقدمے کا چالان پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا ملک بھر میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں