اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستانی انٹیلی جنس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق داعش خراسان (ISIS-K) کے ترجمان اور تنظیم کے آفیشل میڈیا ونگ العظیم فاؤنڈیشن کے بانی غیر ملکی دہشت گرد سلطان عزیز عظیم کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔
العظیم فاؤنڈیشن کو داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈہ سرگرمیوں کے لیے مرکزی تنظیم سمجھا جاتا ہے۔ عزیز عظیم کی گرفتاری کے بعد میڈیا کی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے حالیہ دنوں میں داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں جن میں سلطان عزیز عظیم کی گرفتاری بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی سولہویں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے اقدامات نے عالمی سطح پر ISIS-K کے تنظیمی ڈھانچے کو کمزور کر دیا ہے، کئی منصوبہ بند حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، جب کہ گرفتاریوں کے بعد تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:دبئی میں سمندری طوفان کا خدشہ، الرٹ جاری















