اہم خبریں

پیچھے نہیں ہٹیں گے، لیڈر کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہیں گے،شفقت اعوان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شفقت اعوان نے کہا ہے کہ حکومت شاندار فیصلے کر رہی ہے اور کسی کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ دباؤ کا کہہ کر کسی کو ہٹانے کا کہا جائے۔ متعلقہ شخص نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ کیس کا سامنا کرے گا اور ہر فورم پر سچ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج لاہور جانے کا شیڈول رکھتے تھے، مگر وہ آج نہیں جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر جمعرات اور ہر منگل بھی جائیں گے اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم پیچھے ہٹیں گے، ہم اپنے لیڈر کے لیے باہر نکلیں گے اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے لیے خوشخبری

متعلقہ خبریں