اہم خبریں

پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے لیے خوشخبری

جرمنی (اے بی این نیوز) جرمن حکومت نے پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو جرمنی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جرمن حکومت نے افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان شہریوں کے لیے جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

اس اسکیم میں وہ افغان شہری شامل تھے جنہوں نے جرمن فوج کے ساتھ کام کیا تھا یا وہ طالبان کی حکومت سے خطرے میں تھے لیکن نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پاکستان میں موجود 650 افغان شہریوں کے لیے اس اسکیم کو منجمد کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نے ان افغان شہریوں کو اپنے مقدمات کے حل کے لیے رواں سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جرمنی ان مقدمات کی کارروائی دسمبر میں ہر ممکن حد تک مکمل کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔ نئے سال میں کچھ مسائل ہوسکتے ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

متعلقہ خبریں