اہم خبریں

نجی ایئرلائن کے مسافر خوفزدہ، حادثہ ٹل گیا

لاہور (اے بی این نیوز) نجی ایئر لائن کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی جس سے طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز ایف زیڈ 359 دبئی سے لاہور پہنچی تھی جس میں 150 کے قریب مسافر سوار تھے۔

واقعے کے بعد انجینئرز نے احتیاط کے طور پر طیارے کو اس کی اگلی پرواز سے روک دیا ہے اور تکنیکی جانچ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل کلیئرنس کے بعد ہی طیارے کو دبئی کے لیے ری شیڈول کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا

متعلقہ خبریں