اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق جہانگیری کی تقرری کالعدم قرار دیے جانے کے بعد کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
بیان کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کو ہراساں کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم ہمیشہ ہر اس چیز کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلوں کی مذمت کرتی ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی کیس کا فیصلہ نہ کیا جائے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر آئینی فیصلے کے خلاف کل ہڑتال کرے گی اور وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں جج کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا۔
مزیدسپڑھیں :پر ٹیکس میں کمی، آئی ایم ایف کی مخالفت















