اہم خبریں

پی آئی اے کی نجکاری کا شیڈول جاری

کراچی (اے بی این نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری شیڈول کے مطابق 23 دسمبر کو ہوگی، نئے سرمایہ کار کو اسی ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل بھی اگلے سال شروع ہوجائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل 23 دسمبر کو ہوگا جس میں 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق نجکاری کے فوری بعد خریدار کو 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی جب کہ بولی کی براہ راست نشریات بھی کی جائیں گی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل اگلے سال کے اوائل میں شروع ہو جائے گا، پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو شامل ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ تمام ڈسکوز کے لیے الگ الگ بولیاں لگائی جائیں گی اور ہدف ہے کہ تینوں کمپنیوں کی نجکاری اگلے سال کے وسط تک مکمل کر لی جائے۔

اجلاس کو گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی بریفنگ دی گئی جب کہ حکام نے واضح کیا کہ نجکاری نہ کی گئی تو معاملہ دوبارہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں