اہم خبریں

وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

پشاور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ نصاب میں اخلاقیات کو بطور مضمون شامل کرنے جا رہے ہیں، تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیر ہے، یہ انسان کو با اخلاق، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائیر سیکنڈری سکول پشاور کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے سکول میں تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا اور انتظامی اور تدریسی عملے سے بات کی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور ناپید سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تمام طلباء کو مفت نصابی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ نصاب میں اخلاقیات کو بطور مضمون شامل کرنے جا رہے ہیں، تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیر ہے، یہ انسان کو با اخلاق، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ اور تدریسی عملہ معیاری تعلیم پر توجہ دیں، سرکاری سکولوں میں موجود کوتاہیوں کو دور کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں‌:عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق بڑی خبر

متعلقہ خبریں