اہم خبریں

عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق بڑی خبر

پشاور (اے بی این نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی کے بانی کو دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو اڈیالہ کی بجائے اپنے صوبے میں رہنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے، ایک قیدی کو مقامی مرغیاں کھلائیں، جم کی سہولیات میسر ہوں، یہ باقی قیدیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے کی بہتری کے لیے وفاق سے رابطہ رکھنا ضروری ہے، صوبے کو جو حق لینا ہے وہ عقل سے لینا چاہیے، ہم دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کر سکتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے، جب کوئی غیر ملکی وفد آتا ہے تو پی ٹی آئی والے احتجاج شروع کردیتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صرف پلی بارگین کرکے رہا نہ کیا جائے۔ کوہستان 50 ارب کا سکینڈل اور بلین ٹری سکینڈل سامنے آیا۔ کوہستان اور بلین ٹری سکینڈل پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ کرپشن میں مطلوب افراد کو گرفتار کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:جسٹس طارق جہانگیری سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں