اہم خبریں

کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے انتخابات ملتوی

کراچی (اوصاف نیوز) بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

اس حوالے سے کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کے صدر عامر نواز وڑائچ کا کہنا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہے، انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔

قبل ازیں کراچی بار کے صدر نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر وکلاء سے بات کی۔

اس موقع پر وکلا نے کراچی بار کے صدر کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی خرابی صحت کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ کراچی بار نے متبادل چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

وکلا کا کہنا ہے کہ ہم نے الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے مطابق الیکشن کمشنر کا تقرر ایڈمن کمیٹی کرتی ہے، وہ خود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کر سکتے۔

وکلا کے مطابق تمام امیدواروں سے شام 4 بجے جناح آڈیٹوریم میں میٹنگ ہوئی ہے، جس میں انتخابات کی اگلی تاریخ پر بھی بات کی جائے گی۔
13 مقامات پر دھرنوں کا اعلان، حکومت کے لیے کڑا امتحانمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں