اہم خبریں

حکومت کا شوگر انڈسٹری سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کے لیے اقدامات تیز کر دیے، چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام نے بتایا کہ شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

حکام کے مطابق پالیسی کے تحت نئی شوگر ملز پر پابندی اور شوگر ملز لگانے کے لیے صوبائی حکومت سے اجازت کی شرط ختم کرنے کی تجاویز ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں کو خام چینی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے تاہم کرشنگ سیزن کے دوران شوگر ملوں کو خام چینی درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ختم کرنے اور شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں‌:متحدہ عرب امارات میں الرٹ جاری

متعلقہ خبریں