اہم خبریں

متحدہ عرب امارات میں الرٹ جاری

دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہلکی اور تیز بارش نے تباہی مچا دی ہے، بارش کے باعث نظام زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔

دبئی اور ابوظہبی میں آنے والے دنوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ پولیس نے شہریوں کو سمندر، پہاڑوں اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہنے اور ڈرائیونگ کے دوران رفتار کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرمپ انتظامیہ کا افغانیوں‌کے خلاف سخت فیصلہ

متعلقہ خبریں