اہم خبریں

عام تعطیل کا اعلان

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ حکومت نے دو اہم مواقع کے پیش نظر دسمبر کے آخری ہفتے میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو یوم قائداعظم محمد علی جناح اور کرسمس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ 26 دسمبر 2025 کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے بھی چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں 25 دسمبر کو چھٹی کا اطلاق ہوگا۔ اس دن صوبے بھر میں دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے جب کہ یوم قائداعظم محمد علی جناح اور کرسمس کی تقریبات سرکاری سطح پر منائی جائیں گی۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے افکار و نظریات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اسی طرح سندھ حکومت نے بھی مسیحی برادری کے مذہبی جذبات اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے 26 دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے جزوی تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس دن مسیحی سرکاری ملازمین اپنے مذہبی تہواروں سے متعلق تقریبات اور عبادات میں شرکت کر سکیں گے۔ حکومت کے اس فیصلے کو اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یہ تعطیلات سندھ حکومت کے زیرانتظام تمام اداروں پر لاگو ہوں گی تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے جیسے کہ اسپتال، ایمرجنسی سروسز، سیکیورٹی ایجنسیاں اور دیگر ضروری خدمات اس چھٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ایسے ادارے معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں‌:بگ بیش میں مایوس کن کارکردگی،آسٹریلین وکٹ کیپر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

متعلقہ خبریں