اہم خبریں

سہیل آفریدی کا بڑا اعلان، کب سڑکوں پر آئیں گے،بریکنگ نیوز دیدی، جا نئے کیا

کوہاٹ ( اےبی این نیوز      )کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں جلد ہی صرف عمران خان کی حکومت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ئی عمران خان کی کال آئے گی، ہم سب سڑکوں پر نکل پڑیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ صوبے پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے صوبے کی کرپشن دیکھیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اگر ڈی چوک گئے تو آزادی لے کر جائیں گے یا کفن میں واپس آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو جعلی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے، تاہم ہم انہیں آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جج سے ملاقات کے لیے جاتے ہیں تو ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ہمارے مینڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی، انہوں نے ہی ڈاکہ ڈالا ہوا ہے، اور ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس راتوں کو میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکیاں دیتے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے۔ جب بھی ان کی طرف سے کال آئے گی، سب کو تیار رہنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کو پورے پاکستان میں کرپٹ ترین ادارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کم ہو چکی ہے، اس کے باوجود ہمیں مشورے دیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  :ناقص اور مہنگے ہیلمٹ،100000 روپے تک جر مانہ؟

متعلقہ خبریں