اہم خبریں

پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی،پارٹی سے مستعفی،جا نئے کون

اسلام آباد ( اےبی این نیوز      )
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ قاضی انور ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور اکاؤنٹی بیلیٹی کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

پشاور میں اپنے بیان میں قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے ان کی بے عزتی کی، جس کے باعث انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید اس صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جس منشور پر پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی تھی، بدقسمتی سے اب اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ ان کے مطابق پارٹی اپنے اصل اصولوں اور وعدوں سے ہٹ چکی ہے۔

مزید پڑھیں  :ساحل سمندر سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں