اہم خبریں

شہبازشریف،پیوٹن ملاقات:بھارتی نیٹ ورک کو منہ کی کھانا پڑگئی

کراچی( اے بی این نیوز)بھارتی نیٹ ورک(rt india) نے غلط خبرکا اعتراف کرتے ہوئےشہباز شریف اور پیوٹن کی اشک آباد میں ملاقات کی رپورٹ جھوٹی قرار دے کر ڈیلیٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی نیٹ ورک ’’آر ٹی انڈیا‘‘ نے جمعہ کے روز اشک آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدرپیوٹن سے ملاقات کے بارے میں ایک گمراہ کن خبر نشر کی تھی، جسے اب اس نیٹ ورک نے ڈیلیٹ کر دیا ہے اور اسے جھوٹا تسلیم کر لیا ہے۔

بعد ازاں، جب ان دعووں کے جھوٹا ہونے کا انکشاف ہوا، تو اس نے ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم کے دوران ہونے والی ملاقات سے متعلق ایک ایکس پوسٹ کے بارے میں ایک وضاحت جاری کی۔

یاد رہے بھارتی نیٹ ورک ورک نے دونوں رہنمائوں کےدرمیان ہونےوالی ملاقات سے متعلق گمراہ کن خبر نشر کی تھی۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

متعلقہ خبریں