کراچی (اے بی این نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر سے اسٹیشن منیجر کی لاش ملی ہے۔
حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عرفان بیگ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر بند دفتر سے ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاش ایک دن پرانی ہے جب کہ عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتہ تھے اور اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔ آج شام، ایئر لائن کے عملے نے پرواز کے دوران دفتر کھولا اور اندر سے لاش ملی۔
ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ایک ڈاکٹر نے موقع پر ہی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عرفان بیگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:منی بجٹ کے حوالے سے بڑی خبر















