اہم خبریں

پاکستان بار کونسل کا الیکشن، کون جیتا کون ہارا؟

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی۔

احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 سیٹیں جیت لیں، حامد خان گروپ پنجاب میں صرف 2 سیٹیں جیت سکا۔

پنجاب میں پاکستان بار کونسل کی 11ویں نشست پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے جیت پر وکلا کا شکریہ ادا کیا۔ یہ جیت آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی فتح ہے۔

پنجاب میں پاکستان بار کونسل کی 11نشستوں پر 25امیدواروں نے مقابلہ کیا،پنجاب بار کونسل کے کل 75ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹنگ کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ آٹھ نشستیں جیت کر کامیاب قرار دیا گیا جب کہ حامد خان گروپ صرف دو نشستیں جیت سکا۔

احسن بھون گروپ سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، آزاد گروپ کے سربراہ احسن بھون، طاہر نصر اللہ وڑائچ، عامر سعید راں، پیر مسعود چشتی، ثاقب اکرم گوندل، حفیظ الرحمان چوہدری، سید قلب حسن پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔

آزاد گروپ کی جیت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے کہا کہ یہ آئین اور جمہوریت کی جیت ہے۔

حامد خان گروپ کے صرف 2 امیدوار پنجاب سے پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے، سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پنجاب میں پاکستان بار کونسل کی 11ویں نشست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے حتمی نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں