اہم خبریں

بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب، امیر جماعت اسلامی کا خطاب

کراچی (اے بی این نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی نظام بہترین ہونا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہے، ہر شعبہ طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے۔

وزیر آباد میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے 44 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسی کئی سکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہو رہی، حکومت صرف دکھاوے کے لیے کام کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تو مایوسی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تھانہ داری، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام ختم ہونا چاہیے، نظام کی تبدیلی کے لیے موثر اور طاقتور آواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے، جماعت اسلامی آنے والے وقت میں خود کو مزید متحرک کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:سپریم کورٹ نےزیادتی کیس کے ملزم کی سزا کم کر دی

متعلقہ خبریں