اہم خبریں

امریکہ کہ جانب سے پاکستان کیلئے اہم خبر،مستقبل میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے وطن عزیز مزید مستحکم

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   ) امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف-16 بیڑے کے لیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو آگے بڑھائے گا اور پاکستان کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز میں امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ تعاون برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اپ گریڈ پیکج میں Link-16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔ ڈی ایس سی اے نے 8 دسمبر کو کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یہ فروخت بلاک-52 اور مڈ لائف اپ گریڈ F-16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت کو مضبوط کرے گی۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ یہ اپ گریڈ پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں زیادہ موثر انضمام اور باہمی تعاون کو ممکن بنائے گا، طیاروں کی زندگی کو 2040 تک بڑھائے گا اور اہم حفاظتی مسائل کا حل بھی فراہم کرے گا۔ یہ پیش رفت امریکی صدر اور پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں :روس نے تیل کی پیداوار روک دی

متعلقہ خبریں