اہم خبریں

پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا ، 2 صحافی اور پی ٹی آئی خاتون رہنما اشتہاری قرار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صحافی احمد نورانی اور جمیل فاروقی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے متعلق علیحدہ مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے ایک تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا اور مستقل وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو بارہا طلب کیا گیا لیکن وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔تحریری حکم کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے متعلقہ مقدمات میں چالان مکمل کرکے جمع کرا دیے ہیں۔تینوں کے خلاف ایف آئی آرز جولائی اور اگست 2025 میں متعلقہ سائبر کرائم اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی تھیں۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مستقل وارنٹِ گرفتاری قانون کے مطابق نافذ کیے جائیں تاکہ ملزمان کو عدالت میں لا کر مقدمے کا سامنا کرایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں

متعلقہ خبریں