اہم خبریں

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار شہید

ہنگو (اوصاف نیوز) پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب کے مطابق شاہو روڈ پر قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

دریں اثنا ءپشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر اضافی نفری روانہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئی جی پولیس سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پہلے سے زیادہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی اور ایسے واقعات ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں‌:ہانگ کانگ میں قیامت صغریٰ،سینکڑوں لا پتہ،36 جان سے گئے،صورتحال مزید سنگین

متعلقہ خبریں