اہم خبریں

26 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری،ایف بی آر نے بحریہ ٹاؤن کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) نے لارج ٹیکس پیئر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی اور حاصل ہونے والی رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی۔ ایف بی آر اس سے قبل بحریہ ٹاؤن کے کلب روڑ پر موجود پلاٹ کی نیلامی بھی کر چکا ہے، جس سے قومی خزانے میں 2 ارب 5 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔یہ کارروائی ٹیکس ریکوری کے 26 ارب روپے کے معاملے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ڈیرہ غازی خان این اے 185 ، 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج ، سردار محمود قادر لغاری نے میدان مار لیا

متعلقہ خبریں