ڈسکہ (اے بی این نیوز) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں شادی بیاہ پر باراتیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی۔
ڈسکہ کے نواحی گاؤں بیگ چک میں شہریوں نے نوٹوں کے درخت سے ڈالر پھینک دیے۔ شادی بیاہ میں باراتیوں نے ڈالروں سمیت نوٹوں کی بارش کردی جسے چرانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
بیرون ملک مقیم شاہد بھٹی کی شادی میں بھائیوں اور دوستوں نے دل کھول کر شادی کو یادگار بنانے کے لیے نوٹ پھینکے اور ڈالر بھی ہوا میں اچھالے۔
دولہا اور دلہن نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولہا کو لاکھوں روپے نقد اور بھاری چیک بطور سلام پیش کیے۔
دولہا نے سونے کا ایک بھاری ہار بھی پہن رکھا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت عرصے بعد شادی کا اتنا شاندار جلوس دیکھا ہے۔
مزید پڑھیں:سہ ملکی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی















