ڈھاکہ (اے بی این نیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ڈھاکہ میں آج دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 4.3 تھی۔ دونوں زلزلوں کے جھٹکوں میں ایک سیکنڈ کا فرق تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی۔ جس میں ہلاکتیں اور کئی سو افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ کئی عمارتوں میں دراڑیں بھی نمودار ہو گئیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق، انہوں نے آخری پوسٹ کیا شیئر کی؟















