امرتسر (اے بی این نیوز) بھارتی پنجابی گلوکار ہرمن سدھو خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی عمر 37 سال تھی۔ حادثے میں سدھو کی بیوی اور بیٹی محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ مانسا سے اپنے گاؤں خیلہ جا رہے تھے کہ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گلوکار حادثے میں جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اس کی لاش کو مانسہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے سے چند ہفتے قبل حرمین نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ریل شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پھول پکڑے ہوئے نظر آئے تھے۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو میں ان کی بیٹی کو چھت پر خوشی سے رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔
مداحوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر جذباتی پیغامات اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:شفاف انتخابات ہو جائیں تو حکومت دن میں تارے دیکھ لے گی: فیصل چودھری















