راولپنڈی (اے بی این نیوز) سیف سٹی پراجیکٹ کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان شروع کیا گیا ہے۔
سی ٹی او نے بتایا کہ راولپنڈی میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار چالان کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل کی خلاف ورزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ جاری ہے، ای چالان تصویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کے گھر کے پتے پر وصول کیا جائے گا۔
فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہے، سیف سٹی کیمروں سے قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:بچوں کو مہنگی کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم بیچنے والے نجی سکولوں کی شامت آ گئی















