دبئی (اے بی این نیوز) ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے بعد بھارتیوں نے اپنی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور ایئر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران ایک بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ نے طیارے کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 10 منٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
چند روز قبل دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل نکلتا ہوا دیکھا گیا تھا۔
تیجس طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی فضائیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایئر چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
انوشکی تیواری نامی ہندوستانی صارف نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ یہ پوری دنیا کے سامنے ہندوستان کی بہت بڑی توہین ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
🚨🚨
This is a huge insult for all of #India in front of the entire world. The Indian Air Force Chief should be immediately removed from his position. As for the U.S. Congress report that highlights Pakistan’s victory, Modi himself should resign as well.#DubaiAirShow #tejas pic.twitter.com/HfmOLPGKl0— Annushi Tiwari🇮🇳 (@Kussikhuelafn) November 21, 2025
ایک اور بھارتی صارف تیجسوی پرکاش نے سوال اٹھایا کہ اگر ہمارے طیارے بنیادی ایروبیٹک اسٹنٹ بھی نہیں کر سکتے تو اس سے اور بھی بڑا سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہمارے پائلٹس کو ان طیاروں کی صحیح تربیت دی جا رہی ہے؟
If our aircraft can’t even perform basic manoeuvres, it raises a much deeper question: Are our pilots being adequately trained on these machines?
Are we focusing on the wrong target by blaming the aircraft every time, instead of honestly examining whether something is going… https://t.co/d1A5p2Ii26
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) November 21, 2025
اسی صارف نے بھارتی ائیر چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے ائیر چیف ڈسپلن، ٹریننگ اور تکنیکی تیاری کی بات کرنے کے بجائے زیادہ تر ڈانس کلپس میں نظر آتے ہیں تو یہ واضح ہوتا ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر قیادت میں کچھ غلط ہے۔
Tejas crash is a painful wake-up call.
When our Air Chief seems more visible in dance clips and Bollywood-style moments than in addressing discipline, training, and technical readiness, something is clearly going wrong at the top.This isn’t the era for showmanship, it’s the… pic.twitter.com/dSJUeKYp7j
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) November 21, 2025
یاد رہے کہ دو سال سے بھی کم عرصے میں تیجس طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے اور مارچ 2024 میں تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں:رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری















