اسلام آباد (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔
ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ سندھ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن میں ہوگی۔
کمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان کو نوٹس جاری کر دیئے۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 24 نومبر کی صبح 11 بجے ہوگی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری اور امیدوار بلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایس این جی پی ایل کا موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان















