اہم خبریں

علیمہ خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ،تمام وارنٹس منسوخ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے پر تشدد احتجاج کے مقدمے میں 11 ویں بار وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہوگئیں۔

قومی اخبار کے مطابق عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو لازمی حاضری کا حکم دیتے ہوئے تمام وارنٹس ختم کر دیے، عدالت نے ملزمہ کی جائیداد بحقِ سرکار ضبطی کا عمل بھی ختم کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، علیمہ خان کے عدالت پہنچنے پر مقدمے کے دیگر 10 ملزمان اور پانچوں گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

فاضل جج نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کی۔

علیمہ خان نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی دی۔عدالت نے 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وکیلِ سرکار کو نوٹس جاری کر دیا اور 26 نومبر کو دلائل طلب کر لئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے

متعلقہ خبریں