کرم (اے بی این نیوز)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئے، کرم میں ہی خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: یورپ جانے کی کوشش ناکام،افغان مسافر گرفتار















