اہم خبریں

کوئٹہ میں موبائل ،انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں دو روز کا اضافہ

کوئٹہ (اے بی این نیوز)کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید دو روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: مدینہ منورہ ،بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں