گوادر (اے بی این نیوز) گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
27ویں ترمیم پر جے یو آئی (ف) کا اعتراض!حافظ حمداللہ کا سخت مؤقفمزید پڑھیں:















