اہم خبریں

رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دوحہ (اے بی این نیوز) رائزنگ سٹار ایشیا کپ ٹی 20 گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹیم پاکستان نے گروپ بی میں 3 میں سے 2 میچ کھیلے اور دونوں جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اس گروپ سے اگلی سیمی فائنلسٹ کون سی ٹیم ہوگی؟ اس کا فیصلہ 18 تاریخ کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد کیا جائے گا۔

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپنر معز صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔

گروپ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، بھارتی اوپنر ویبھو سوریاونشی 45 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے 3، سعد مسعود اور معز صداقت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی پر معز صداقت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں:گرین شرٹس کا راج! سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

متعلقہ خبریں